سری سیلم پراجکٹ سے پانی کا اخراج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد11اگست (یو این آئی) تلنگانہ اور اے پی کے اہمیت کے حامل سری سیلم پروجیکٹ میں بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے سبب پانی کا زائد بہاو درج کیا گیا۔اس میں 6.60لاکھ کیوزک پانی کا بہاو دیکھا گیا جس پر اس سے 8لاکھ کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر اس پروجیکٹ کے 12دروازوں میں سے 10دروازے کھول کر6.95لاکھ کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ سری سلیم پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 885فیٹ ہے تاہم موجودہ طورپر اس کی سطح 882.50 فیٹ درج کی گئی ہے ۔اس کی مکمل سطح آب 215.81 ٹی ایم سی ہے تاہم موجودہ طور پر اس کی سطح آب 203.04 ٹی ایم سی درج کی گئی۔کلواکرتی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے ذریعہ 800 کیوزک، ہندری نیوا پرواجیکٹ کے لئے 2363کیوزک،پوتی ریڈی پاڈو ہیڈ ریگولیڑی کے ذریعہ 28,000کیوزک پانی،منچومری کی کے سی کنال کے لئے 735کیوزک چھوڑا گیا۔ساتھ ہی ناگرجنا ساگرپروجیکٹ میں پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے ۔اس میں پانی کا بہاؤ 5,34,079 کیوزک درج کیاگیا ہے جس پر اس سے 25,013کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ ناگرجنا ساگر کی مکمل سطح آب 590فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 532.80 فیٹ درج کی گئی۔