حیدرآباد 11 اگست (یو این آئی) تلنگانہ اور اے پی کے اہمیت کے حامل سری سیلم پروجیکٹ میں بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے سبب پانی کے زائد بہاو کے پیش نظراس کے دس دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا گیا۔پانی کے بہاو کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد پروجیکٹ پہنچی۔سیاحوں کی بڑی تعداد پروجیکٹ آنے والے راستوں میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔حیدرآباد سے سری سیلم آنے والے راستہ کی اہم شاہراہوں پرتقریبا سات کیلومیٹر تک ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ٹریفک پولیس کی محدود تعداد کے سبب ٹریفک کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ٹریفک میں بڑے پیمانہ پر کاریں پھنس گئیں۔
