حیدرآباد4اگست (یو این آئی) تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں پانی کی سطح میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سری سیلم پراجیکٹ میں جورالا اور سنکے سیلا پراجکٹس سے پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے ۔اس پراجکٹ میں 5 لاکھ کیوسک سے زیادہ بہاو کے پیش نظراس پراجکٹ کے 10 دروازے 20 فٹ تک کھولے گئے ۔ اس کے دائیں اور بائیں کنارے کے ہائیڈرو پاور اسٹیشن مسلسل بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اس منظر کو دیکھنے کیلئے ہزاروں سیاح پہنچ رہے ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں قریب دیکھی جارہی ہے ۔