حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست نیوز ) سری سیلم پراجیکٹ کی سطح آب میں گذشتہ دو دنوں میںزبردست اضافہ ہوگیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری رہنے پر آئندہ دو دن میںپراجیکٹ کی سطح آب مکمل ہوجائے گی ۔ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ اگر سطح آب میںا ضافہ کے بعد بھی پانی کا بہاو جاری رہا تو پراجیکٹ کے گیٹس کھول کر پانی کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی ۔ کہا گیا ہے کہ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا میں زبردست بارش سے دریائے کرشنا میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے الماٹی ڈیم سے پانی نارائن پور ڈیم کے علاوہ سری سیلم پراجیکٹ کیلئے بھی چھوڑا جا رہا ہے ۔ اسی وجہ سے پراجیکٹ کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے ۔
