نلگنڈہ: 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سری سیلم پراجیکٹ کو پانی کا تیز بہاؤ کے پیش نظر اور ذخیرہ آب کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سری سیلم پراجیکٹ کے انجینئرنگ عہدیدار نے 10ریڈیل کرسٹ گیٹس کو کھول دیے ہیں اور پانی کو کرشنا ندی کی طرف چھوڑ رہے ہیں، یہ بات ضلع کلکٹر سی۔ نارائن ریڈی نے صحافتی بیان میں بتائی۔سری سیلم پراجیکٹ انجینئرنگ حکام کی معلومات کے مطابق سری سیلم پراجیکٹ کے مکمل ذخائر پانی کی گنجائش 215.8070 ٹی ایم سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے 177.1490 ٹی ایم سی تک پہنچ گیا، اور اس وقت اوپر سے 4,37,680 کیوسک پانی آرہا ہے، تیز بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ 30 تاریخ کو کسی وقت آبی ذخائر کی سطح مکمل ہوجائیگی سری سیلم پراجیکٹ کے انجینئرنگ عہدیداران نے سری سیلم پراجیکٹ کے ریڈیل کرسٹ گیٹس کو کھول کر پانی کو خارج کر رہے ہیں کلکٹر نلگنڈہ ضلع کے کرشنا مدی کے نشیبی علاقوں عوام کو خاص طور پر ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے بیک واٹر ایریا کے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی دریا کیچمنٹ ایریا کے عوام سب کو بھی چوکنا ہونا چاہیے۔ دریائے کرشنا ندی کے نشیبی کے علاقے میں تیراکی، کپڑے دھونے کے لیے دریا میں نہ جائیں، ساتھ ہی ماہی گیروں کو بھی دریا میں نہ جانے اور نہ ہی دریا پار کرنے کی کوشش کرنے کا حکم دیا۔ دریا نشیبی علاقہ کے منڈلوں اور دیہاتوں کے عہدیداروں کو احتیاطی اقدام کے طور پر لوگوں کو متنبہ کیا جائے تاکہ کسی بھی جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ دیہات کے لوگوں میں بیداری پیدا کی جائے۔