حیدرآباد 24 جولائی (یو این آئی) سری سیلم پراجکٹ میں بالائی علاقوں اور جورا لہ پراجیکٹ سے مسلسل پانی کا بہاؤ جاری ہے ، جس کے نتیجہ میں حکام نے دو دروازوں کو دس فٹ تک کھولتے ہوئے پانی کا اخراج شروع کر دیا ہے ۔اس دوران سری سیلم کے دائیں اور بائیں کنارے پر واقع پن بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار بھی جاری ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پراجکٹ میں 75,383 کیوسیک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد 1,21,482 کیوسیک پانی کو چھوڑاگیا۔سری سیلم کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے ، جب کہ موجودہ طورپراس کی سطح 883.50 فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے حکام نے کہا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے ، اور وہ مسلسل حالات کی نگرانی کرتے ہوئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔