30 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل میں سری سیلم ہائی وے پر تمالورو کے قریب آر ٹی سی بس اور ایک خانگی بس میں تصادم کے نتیجہ میں تقریباً 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے کلواکرتی جانے والی آر ٹی سی بس اور کندوکور سے حیدرآباد جانے والی خانگی بس آپس میں مخالف سمت سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں میں دونوں بسوں میں سوار 30 افراد زخمی ہوگئے جس میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی مہیشورم پولیس مقام پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے 108 ایمبولنس کو طلب کرلیا تھا۔ بسوں کے تصادم کے نتیجہ میں سری سیلم ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا تھا جو تقریباً تین کیلو میٹر تک گاڑیاں رک گئی تھی۔ پولیس نے کافی مشقت کے بعد ٹریفک کے بہاؤ کو آسان کیا۔ مہیشورم پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا لیکن اتفاقی طور پھر کسی کی بھی موت نہیں ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔ (ش)