سری سینا ، سری لنکا کے صدارتی امیدوار نہیں

   

Ferty9 Clinic

کولمبو 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا میتری پالا سری سینا نے آج آئندہ صدارتی انتخابات میں مقابلہ کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہاکہ وہ 16 نومبر کو مقرر انتخابات میں دوسری میعاد کے لئے صدارتی امیدوار نہیں ہوں گے۔ اِس کے علاوہ اُنھوں نے کہاکہ 1982 ء کے بعد پہلی بار سری لنکا میں انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ صدر یا وزیراعظم یا قائد اپوزیشن کا دوسری میعاد کے لئے مقابلہ نامناسب ہوگا۔ صدر سری سینا وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اور اہم قائد اپوزیشن مہندا راجہ پکسا انتخابی مقابلہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ سری سینا نے کہاکہ وہ کل رات راجہ پکسا سے کسی امیدوار کی تائید کے اہم موضوع پر بات چیت کرچکے ہیں۔