سری لنکا، ایسٹر حملوں کا ایک برس مکمل

   

کولمبو ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں گزشتہ سال ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ نئے کورونا وائرس کی وجہ سے البتہ یہ یادگاری تقریبات انتہائی سادگی سے منائی جا رہی ہے کیونکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کرفیو کا نفاذ ہے۔ سری لنکا کے کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈینیل میلکم رنجیت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موم بتیاں جلا کر ان حملوں میں مارے جانے والوں کی یاد تازہ کریں۔ گزشتہ برس اکیس اپریل کے دن ایسٹر کے موقع پر ہوئے ان حملوں کے نتیجے میں 268 افراد مارے گئے تھے۔