کولمبو۔ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2011 فائنل کے فکسڈ ہونے کے الزامات پر سری لنکا کے سابق وزیرکھیل مہندا الوتھ گماگے سے رابطہ کیا ہے اور اس پر مزید رابطہ جاری رکھنے کو کہاہے۔ آئی سی سی کے 1999 سے لیکر 2019 تک کے 6 ورلڈ کپ پر ہمیشہ سوالات سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر اسپورٹس نے مقامی پولیس اسپیشل تحقیقاتی یونٹ کے سامنے پیش ہو کر انہیں اپنے الزام کے حق میں 24 نکات پر مشتمل 9صفحات کا جواب دے دیا ہے۔
