سری لنکائی ٹیم کی کراچی آمد،19 ڈسمبر سے دوسرا ٹسٹ

   

کراچی۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاک۔ سری لنکا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں، اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں ٹسٹ کرکٹ کا دس سالہ طویل انتظار ختم ہو چکا۔ کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کی بھی کراچی آمد ہوئی، ایرپورٹ پر موجود شہری مہمانوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ کراچی ایرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات، عہدیدار سمیت ٹیم کو ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ مہمان ٹیم کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مکمل آرام کے بعد کل نیشنل اسٹیڈیم میں پراکٹس کریں گے۔ صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشن ہو گا۔ بارش سے متاثرہ راولپنڈی ٹسٹ بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، سیریز کے دوسرے اورآخری ٹسٹ کے لیے دونوں ٹیمیں 19 دسمبر سے مدمقابل ہوں گی۔