اسلام آباد۔15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ کے دوران بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہے تاہم فراغت کے لمحات میں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاپنگ کرنے پہنچ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دو ٹویٹس کی گئیں۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاپنگ مال میں خریداری کی تو اس دوران شائقین کی بڑی تعداد مہمان کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانا آگئے اور خوب تصاویر بنوائیں اورکھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔اس دوران مہمان ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے کہا ہے کہ آج شہر میں گھوم کر ہمیں بہت اچھا لگا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے ٹویٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹیم کے دیگرکھلاڑی بھی شائقین کے ساتھ گھل مل گئے ۔