کولمبو: سری لنکا نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سہ رخی سیریز کے لیے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، معلنہ ونڈے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میزبان ٹیم نے مارچ میں نیوزی لینڈکے خلاف 0-2 سے سیریز ہارنے کے بعد اسکواڈ میں آٹھ تبدیلیاں کی ہیں۔ تجربہ کار کھلاڑی چماری اتاپتو بدستورٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ میڈیم پیسر مالکی مادارا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹی20 میچ میں متاثرکن کارکردگی دکھائی تھی، انہیں پہلی مرتبہ ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔