بینگلورو،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں میں مارے گئے کرناٹک کے لوگوں کی لاشیں یہاں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے شروع ہوگئے ہیں ۔ ڈپٹی سکریٹری (پروٹوکول) اور ریاستی تنظیموں کے ڈائریکٹر وجے مہنتیش نے بدھ کو بتایا کہ ایس آر ناگراج کی لاش سری لنکن ایئرلائنس کی فلائٹ نمبر یوایل 171سے منگل کی رات آٹھ بجے یہاں پہنچی۔چار دیگر ہلاک شدگان کنچنا ہلی گوونددپا ہنومنترییپا،کنچنا ہلی منی بائی رپا لکشمی نارائن ،منی یپا رنگپا اور ہنومئیا شیوکمار کی لاش سری لنکن ایئرلائنس کی پرواز نمبر یوایل 173سے آج صبح یہاں پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ رمیش،اے مارے گوڑا اور ایچ پٹا راجو کی لاشیں کسی بھی وقت یہاں پہنچنے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ سری لنکا سے ایئرامیبولینس سے لائے گئے شدید طورپر زخمی پروشوتم کو ہوائی اڈے سے براہ راست منی پال اسپتال لے جایا گیا۔اس دوران ٹریفک پولیس نے ہوائی اڈے سے اسپتال تک پورے سڑک خالی رکھی تھی۔دھماکوں میں نارائن چندرشیکھر اور ریمورئی تلسی رام کی موت کی بھی تصدیق ہوئی ہے لیکن تفصیل نہیں مل سکی ہے ۔ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر جنتا دل (سیکولر)کے لیڈر تھے ۔وہ کرناٹک میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد چھٹیاں منانے سری لنکا گئے تھے ۔
