سری لنکامیںمسافر بس حادثہ ‘ 14 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کولمبو : سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 357 کلومیٹر دور پاسارا میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے کے باعث کم از کم 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز مونیراگالا بادولا شاہراہ پر بس سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جا گری ہے۔ یہ حادثہ ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ مرنے والے افراد میں بس کے ڈرائیور سمیت 9 مرد اور 5 خواتین مسافر شامل ہیں۔