کولمبو : سر ی لنکا میں معاشی بحران سے پریشان شہریوں نے صدر راجا پکسے کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر اطلاعات نالاکا گوداہیوا نے بھی راجا پاکسے کے دفتر کے باہر موجود ہزاروں لوگوں کی حمایت کا اعلان کیا جو ان سے اور ان کے طاقتور خاندان کے دیگر افراد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا میں حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی ریکارڈ بلند سطح دیکھی گئی ہے۔ افراطِ زر میں یہ تیز رفتار اضافہ 6ماہ سے جاری ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے فوری امدادی پیکیج کی درخواست کی ہے۔