سری لنکاپاکستان کے درمیان آج کرویا مرو کی صورتحال

   

اگر میچ بارش کی نذر ہو جائے تو کیا ہوگا؟ پاکستا ن کا وقار داؤ پر، بارش کے امکانات 86فیصد

کولمبو: کولمبو: زخمیوں سے نبرد آزما پاکستان اور اپنے کچھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزا کارکردگی سے اعتماد حاصل کرنے والا سری لنکا ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ کے لیے جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا دونوں کے دو دو پوائنٹس ہیں اور اس طرح جمعرات کو ہونے والا میچ ناک آؤٹ میچ بن گیا ہے جس میں جیتنے والی ٹیم 17 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں جگہ بنا لے گی۔ ہندوستان نے منگل کو سپر فور کے میچ میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پہلے ہی پختہ کر لی ہے۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم اس وقت چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔سری لنکا میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے تو ظاہر ہے دونوں ٹیموں کے درمیان نمبرز تقسیم ہو جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ سری لنکا اور پاکستان دونوں ٹیموں کے 3،3 پوائنٹس ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں فائنلسٹ کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ -0.200 ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ -1.892 ہے۔ اگر پاکستان کو فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ کرنا ہے تو اسے یہ میچ ہر قیمت پر جیتنا ہوگا۔ شکست کی صورت میں اس کا کارڈ کلین ہے۔ اگر میچ نہ بھی ہوا تو اس کی رخصتی یقینی ہے۔۔منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو شکست دے دی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ ایشیا کپ کا سیمی فائنل بن گیا ہے۔اس میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ اتوار کو انڈیا کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔کولمبو میں کھیلے جا رہے سپر فور مرحلے میں تقریبا ہر میچ بارش سے متاثر ہو رہا ہے جس کے بعد جمعرات کو بھی کولمبو میں بارش متوقع ہے۔موسم کی خرابی کے باعث ایک مرتبہ پھر سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ اگر ایشیا کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو سری لنکا اور پاکستان دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں تاہم دونوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں فرق ہے۔ شکست کے بعد سری لنکا کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.200 ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.892 ہے۔اگر یہ میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا جس کے بعد سری لنکا اور پاکستان کے تین تین پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔اگر چہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔کولمبو میں 14 سمتبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں۔واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے یعنی اضافی دن نہیں رکھا گیا ہے۔