پالے کیلے ، 11 فروری (یو این آئی)آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد سری لنکا اب عمان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ بولنگ کے شعبے میں متھیشا پتھیرانا اور دشمنتھا چمیرا نئی گیند کے ساتھ ابتدائی وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، جبکہ مہیش تھیکشنا اور دشَن ہیمنتھا عمان کی بیٹنگ لائن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اسپنر ونیندو ہسرنگا زخمی ہونے کے باعث دستیاب نہیں، تاہم سری لنکا کی بولنگ میں گہرائی اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اسے مضبوط موقف میں رکھتا ہے ۔ دوسری جانب عمان کی ٹاپ آرڈر جس کی قیادت جتیندر سنگھ اور ونائک شکلا کر رہے ہیں، کو سری لنکا کے تجربہ کار شعبہ کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔ سفیان محمود اور ندیم خان کی کارکردگی میزبان ٹیم کی برتری محدود کرنے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔ ماہرین سری لنکا کو اس مقابلے میں95 فیصد فتح کا مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں۔ سفیان محمود کو نئی گیند سے وکٹیں لینی ہوں گی، کیونکہ اگر لنکن بیٹرس جم گئے تو انہیں روکنا ناممکن ہوگا۔ پالے کیلے کی بیٹنگ سازگار وکٹ ہائی اسکورنگ میچوں کا اشارہ دے رہی ہیں۔ شروع میں فاسٹ بولروں کو سوئنگ، بعد میں اسپنرز کو ٹرن ملتا ہے دوسری اننگز میں شبنم کی وجہ سے بولنگ مشکل ہو سکتی ہے ٹاس جیتنے والے کپتان پچ کی نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے بولنگ کو ترجیح دے سکتے ہیں۔اس مقابلے میں مقامی شائقین کو میز بان ٹیم سے جارحانہ کرکٹ کی امید ہے ۔