کولمبو: سری لنکا کے ساحل کے قریب خام تیل سے بھرے ’نیو ڈائمنڈ‘ نامی آئل ٹینکر میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ سری لنکن بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ آگ ’تشویشناک‘ ہے۔ دوبارہ آگ بھڑکنے کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہوائیں اور ٹینکر پر درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔ اس آئل ٹینکر پر دو لاکھ 80 ہزار ٹن خام تیل موجود ہے تاہم ابھی تک آگ اس تیل تک نہیں پہنچی۔ ابھی تک اس ٹینکر کے ڈوبنے کا خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس ٹینکر میں پہلی مرتبہ آگ جمعرات 3 ستمبر کو لگی تھی۔