کولمبو: سری لنکا میں پولیس نے ایک 9 سالہ بچی کے قتل کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہیکہ انہوں نے ممکنہ آسیب زدہ بچی پر سے جن اتارنے کیلئے بچی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی مر گئی۔ملزمان جن میں ایک جادو ٹونا کرنے والی عورت اور دوسری بچی کی ماں کو عدالت قتل کے الزام میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 12 مارچ تک ملزمان کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔پولیس ترجمان اجیت روہانا کے مطابق والدہ کا خیال تھا کہ اس کی بیٹی کو ایک بدروح نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ماں نے بدروح اتارنے والی عامل سے رابطہ کیا اور اسے گھر لے آئی تاکہ کوئی رسم ادا کی جائے۔عامل عورت نے پہلے بچی پر تیل ڈالا اور پھر اسے مسلسل چھڑی سے مارنا شروع کردیا۔ جب لڑکی بے ہوش ہوگئی تو اسے دواخانہ لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔