سری لنکا بم بلاسٹ: حملہ آور کشمیر او رکیرالا میں تربیت حاصل کی تھی: سری لنکا آرمی سربراہ کا دعوی

,

   

نئی دہلی: سری لنکا میں ہوئے پچھلے دنوں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ میں حملہ آور ہندوستان کے کشمیر اور کیرالا سے حملہ کی تربیت حاصل کر کے آئے تھے۔ یہ دعوی آج سری لنکا کے آرمی سربراہ لیفٹینٹ جنرل سینانائک نے کیا۔

حملہ آوروں کے ہندوستان کے کشمیر و کیرالاکے دورہ کرنے کا مقصد وہاں دہشت گرد تنظیمو ں سے تربیت حاصل کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ۱۲/ اپریل کو سری لنکا کے کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ کئے گئے۔ سری لنکا صدر میتھیرا نے لنکا کی سیکوریٹی پر حفاظت سے غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ حالانکہ اس بلاسٹ سے قبل کئی مرتبہ انتباہ دیا گیا تھا لیکن سری لنکا انٹلی جنس نے اس کی طرف دھیا ن نہیں دیا۔

ہندوستانی این آئی اے ٹیم نے اس دہشت گردانہ حملوں کے بعد ٹامل ناڈو او رکیرالا میں کئی چھاپے مارے۔ داعش سے مبینہ روابط رکھنے والے ایک شخص ریاض ابوبکر کو این آئی اے ٹیم نے گرفتارکرلیا۔ ریاض ابوبکر نے یہ تسلیم کیا کہ وہ سری لنکا کے حملہ آور زہران ہاشمی اور ذاکر نائک سے متاثر تھا۔