سری لنکا بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلاف ختم

   

کولمبو۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد بالآخر سری لنکا کے کھلاڑی سال کے آخر میں قومی معاہدے پر دستخط کریں گے ۔اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کہا کہ اس بار پیش کئے گئے معاہدے میں پہلے کے کانٹریکٹ کی طرح کوئی دقت یا پریشانی نہیں ہے ، جسے کھلاڑیوں نے شفافیت کی کمی کا الزام لگا کر مسترد کردیا تھا۔ ساتھ ہی ایس ایل سی نے اعلان کیا ہے کہ سینئر کھلاڑی اینجلو میتھیوزان 18 کرکٹرز میں شامل نہیں جو قومی معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔واضح رہے کہ ایس ایل سی نے مئی میں پانچ نکاتی گریڈنگ سسٹم کا انکشاف کیا تھا جس میں معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی تعداد 32 سے کم کر کے صرف 24 کر دی گئی تھی جس پر اس مجوزہ معاہدے کے فارمیٹ پر اختلافات جاری رہے ، حالانکہ کھلاڑیوں نے انگلینڈ اور ہندوستان کے خلاف اپنی سیریز کے مدنظر عارضی انتظامات کے طور پر ٹور معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ یکم اگست سے شروع ہوئے معاہدے کی مدت پانچ مہینے یعنی31 دسمبر2021 ہے ۔