سری لنکا: جہاز ڈوبنے سے آبی حیات کو شدید خطرہ

   

Ferty9 Clinic

کولمبو : سری لنکا کے ساحل پر ایک ہفتہ قبل تیل اور کیمیکل سے بھرے جہاز کو لگنے والی آگ کے باعث جہاز ڈوبنے لگا ہے، جس سے ماحولیاتی تباہی کا خدشہ اور سمندری حیات کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سنگاپور سے رجسٹرڈ ایکس پریس پرل گارگو جہاز ڈوبنے کے باعث ایندھن کے ٹینکوں سے سیکڑوں ٹن تیل سمندر میں جاسکتا ہے، جس کے سبب آس پاس کی سمندری حیات تباہ ہوسکتی ہے۔ گزشتہ دنوں سری لنکا اور ہندوستان کے جہازوں نے مشترکہ طور پر آگ بجانے اور اسے ڈوبنے سے روکنے کی کوشش کی تھی،کامیاب نہ ہوسکیں۔