کولمبو: سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جبکہ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئیں۔بارشوں اور سیلاب سے 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ علاقے میں بجلی بھی منقطع ہے۔سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
