سری لنکا میںستمبر / اکٹوبر میںصدارتی انتخابات

   

کولمبو : سری لنکا میں صدارتی انتخابات 17 ستمبر سے 16 اکتوبر کے درمیان کرائے جائیں گے ۔یہ اطلاع ملک کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب الیکشن کمیشن کے اختیارات کی بنیاد پر کرایا جائے گا۔کمیشن نے کہا کہ وہ سری لنکا کے آئین اور صدارتی انتخابات ایکٹ کی التزام کے مطابق مقررہ وقت کے اندر صدارتی انتخابات کرانے کے لیے نامزدگی کا عمل شروع کرے گا۔ صدرگوٹا بایا راج پکشے نے 2019 میں پچھلا الیکشن جیتا تھا۔