کولمبو : سری لنکا نے ونڈے انٹرنیشنل سیریز میں ہندوستان کو 27 سال بعد 2-0 سے شکست دیدی ۔ آج تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248/7 اسکور کئے ۔ جوابی اننگز میں روہت شرما زیرقیادت ٹیم انڈیا 26.1 اوورس میں محض 138 پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ روہت نے 35 ، ویراٹ کوہلی نے 20 اور واشنگٹن سندر نے 30 رنز بنائے ۔ سری لنکن اوپنر اویشکا فرنانڈو کو عمدہ 96 رنز پر میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ تین میچ کی سیریز کا پہلا مقابلہ ٹائی ہوا تھا ۔