سری لنکا میں آج صدارتی انتخابات، 35 امیدوار میدان میں

   

Ferty9 Clinic

کولمبو۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں ہفتہ کے روز صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جہاں ملک کے لیے صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ یاد رہے کہ سنڈے ایسٹر بم دھماکوں کے بعد سکیوریٹی کے شعبہ میں ملک کو درپیش چیلنجس سے نمٹنے یہ انتخابات اہمیت کے حامل سمجھے جارہے ہیں۔ انتخابات میں سابق وزیر دفاع 70 سالہ گوٹا بایا راجہ پکسے اور حکمراں جماعت کے امیدوار 52 سالہ سجیت پریما داسا میدان میں ہیں جبکہ نیشنل پیوپلز پاور (NPP) اتحاد کے قائد انورا کمارا دسانائیکے بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ سری لنکا میں 15.9 ملین اہل ووٹرس ہیں جو موجودہ صدر میتھری پالاسری سینا کے جانشین کا انتخاب کریں گے جبکہ امیدواروں کی جملہ تعداد 35 ہے۔ البتہ سری سینا جنکا انتخاب 2015ء میں عمل میں آیا تھا، دوبارہ انتخابات لڑنا نہیں چاہتے۔