سری لنکا میں ایشیا ء کا سب سے بلند ٹاور

   

Ferty9 Clinic

کولمبو ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں جنوبی ایشیاء کے سب سے بلند ترین ٹاور کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ حکومت سری لنکا نے اس ٹاور کی تعمیر کنول کے پتوں کی شکل میں کی ہے۔ لوٹس ٹاور سے مشہور یہ عمارت سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تعمیر کی گئی ہے۔ 356 میٹر لوٹس کی شکل میں تعمیر کردہ یہ عمارت قابل دید ہے۔ اس ٹاور کو 104.3 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ ٹاور کی تعمیر کیلئے 80 فیصد خرچ چین نے برداشت کیا ہے ۔ حکومت چین نے 80 فیصد کی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹاور کی تعمیر میں مدد کی ۔ اس ٹاور میں ایک ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولتوں کے علاوہ آبزرویشن علاقہ بھی ہے ۔