کولمبو ۔ سری لنکا میں مہنگائی میں اضافے پرعوام برہم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس جنوب ایشائی ملک میں مہنگائی کی شرح میں چودہ فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایندھن اور خوراک کی قلت کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں جبکہ خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں چاول کی فصل مطلوبہ طلب پوری نہیں کر سکے گی، اس لیے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبے کی ضرورت ہے۔ سیاحت پر انحصار کرنے والے اس ملک کو کووڈ ۔19کہ وجہ سے بھی اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔