سری لنکا میں برقعہ پر امتناع کی پھر تجویز

   

Ferty9 Clinic

کولمبو: سری لنکا کی کابینہ نے ایک تجویز منظور کی ہے جو قومی سلامتی کی تشویش کے سبب عوامی مقامات پر چہرے پر لگائے جانے والے تمام اقسام کے نقاب پر امتناع سے متعلق ہے۔ سری لنکا میں پہلے بھی برقعہ پر پابندی کی تجویز پیش کی جاچکی ہے اور نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی مسلمانوں کی طرف سے سخت احتجاج کے پیش نظر سری لنکائی حکومت نے تجویز کو آگے بڑھانے سے گریز کیا۔ کابینی ترجمان کہیلیا رمبک ویلا نے ہفت روزہ میڈیا کانفرنس کو بتایا کہ کابینہ نے نئی تجویز منظور کرلی ہے۔ اسے اب مسودہ قانون بنانے کیلئے بھیجا جائے گا اور پھر اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت ہوا ہے جبکہ حکومت عوام سے کوویڈکے پھیلاؤ کو روکنے اور چہرے پر ماسک لگانے کی اپیلیں کررہی ہے۔