سری لنکا میں برقعہ پر پابندی کی تجویز

,

   

کولمبو: سری لنکا کی قومی سکیوریٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے برقعہ پر فوری پابندی اور نسلی یا مذہبی بنیاد پر بننے والی سیاسی پارٹیوں کو رجسٹریشن کومعطل کرنے کی تجویز پیش کی۔ کمیٹی نے پچھلے سال اپریل مہینہ میں پیش آئے دہشت گرد حملوں کے پیش نظر کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ایک گرجا گھر پر بم بلاسٹ کیا گیا جس کے نتیجہ میں 250سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی۔ انگریزی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا پارلیمنٹ میں ایسٹر حملوں کے بعد پیش کردہ 14 متنازعہ معاملات کو حل کرنے کی درخواست کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک نے برقعہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ پولیس عملہ کے پاس یہ اختیار ہوناچاہئے کہ وہ عوامی مقامات پر کسی شخص کوپہنچاننے کیلئے اسے چہرہ دکھانے کے لئے کہہ سکے۔ اگر وہ شخص پولیس کی ہدایت کے باوجود بھی اپنا چہرہ نہیں دکھاتا ہے تو اسے وارنٹ کے بغیر گرفتار کرلیا جانا چاہئے۔ تجویز میں ملک کے الیکشن کمیشن سے نسل و مذہب کی بنیا د پر سیاسی پارٹیوں کے رجسٹریشن کو معطل کرنے کیلئے ایک قانون بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مدارس میں پڑھنے والے سبھی طلباء کو تین سال کے اندر وزارت تعلیم کے تحت عام اسکولس میں بھیجاجانا چاہئے۔