سری لنکا میں بم دھماکوں پر ہندوستان میں سیاست کئے جانے کی مذمت 

,

   

کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر سیریل بم دھماکوں کے نتیجہ میں ہلاکتوں کے بعد جہا ں ملک کی حکومت قیاس آرائیوں او رافواہوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہیں وہیں ہندوستان میں بھی اس کوالیکشن کا موضوع بنانے کیلئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس پر سری لنکا کی عوام غم وغصہ کا اظہارکر رہے تھے ۔ ٹوئیٹر پر کئی افراد نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

ایک ٹوئیٹر صارف نے لکھا ہے کہ سری لنکا کا المیہ کس قدر جلدی سے ہندوستان کا چارہ بن گیا ۔ ہمارا ملک غم کی حالت میں ہے اور ان کا میڈیا اور بی جے پی کے سیاستداں اس میں کوئی مدد نہیں کررہے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ جان کر غصہ او رمایوسی ہوئی کہ ہندوستانی میڈیا اور سیاستدانوں کا ایک طبقہ سری لنکا کے المیہ کو اپنے سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ کل سری لنکا میں بم دھماکے کئے ہوئے جس میں تقریبا تین سو لوگ مارے جانے کی اطلاع ہے اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ سری لنکا حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف سرکاری سطح پر فراہم کی جانے والی معلومات پر ہی یقین کریں ۔