سری لنکا میں حکومت کا برقعوں کے بارے میں یو ٹرن

   

کولمبو : حکومت سری لنکا نے کہا ہیکہ وہ برقعوں پر امتناع کے عمل میں عجلت نہیں کریگی اور اس مسئلہ پر فیصلہ اتفاق رائے کے بعد کیا جائیگا۔ ایک سینئر وزیر نے یہ بات پاکستان کے قاصد برائے کولمبو سعد کھٹک کی جانب سے سری لنکائی حکومت کے منصوبے پر شدید ردعمل کے بعد کہی ہے۔ سری لنکا نے پیر کو نقاب پر امتناع عائد کرنے کے مسئلہ کو کابینی اجلاس میں نہیں اُٹھایا۔