کولمبو : سری لنکا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن نے اعلان کیا ہیکہ چہارشنبہ سے روزانہ 10 گھنٹے برقی کٹوتی کی جائے گی۔ سری لنکا کو ہائیڈرو پاور پلانٹس نے برقی پیداوار متاثر ہونے کے سبب فبروری سے برقی کٹوتی کا سامنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قلت میں بھی تھرمل پاور پلانٹس کے آپریشنس کو مفلوج کردیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلون الیکٹرسٹی بورڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ طلب سے نمٹنے کیلئے کٹوتی جیسے کفایتی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ ایندھن کی قلت کے سبب اور کچھ چارہ نہیں۔