کولمبو، 11 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے وسطی صوبے کے کوٹمالے میں اتوار کی صبح ایک بس کے حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سیزیادہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ مرد اور باقی خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کوعلاج کے لیے علاقائی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں اکثر سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔