کولمبو ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنے ہاں ایک ماہ تک کے قیام کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام چھ ماہ کے لیے نافذ عمل ہے اور اس کا آغاز جمعرات یکم اگست سے ہو جائے گا۔ ملکی وزیر سیاحت کے مطابق سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے سری لنکا پہنچنے والوں کو ہوائی اڈے پر ہی ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ سری لنکا میں اس سال ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہوئے خودکش بم دھماکوں کے بعد ملک میں سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح غیر ملکی سیاحوں کو دوبارہ راغب کیا جائے۔
کولوراڈو کے گورنر کا تجارتی وفد کیساتھ دورۂ ہند
واشنگٹن۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کولوراڈو کے گورنر جارڈ پولس نے منگل کے دن ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ کولوراڈو ۔ انڈیا تجارتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی وفد ہے ممبئی، بنگلورو اور نئی دہلی کا دورہ کرے گا۔
