کولمبو، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں صدر کے لئے ہفتے کی صبح پولنگ شروع ہو گئی۔ملک میں ووٹنگ کے لئے تقریبا 12,845مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 1.59 کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں گے ۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے ختم ہو جائے گی ۔ صدر کے لئے 35 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔اس انتخاب میں سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پیپلز فرنٹ کے امیدوار گوتبایا راج پکشے اور کابینہ وزیر اور حکمران یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے امیدوار ساجت پریمداسا کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔یہ انتخابات ملک کی تاریخ میں سب سے مہنگا بھی ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ اس کی قیمت 7.5 ارب سری لنکن روپے (4.1 ملین ڈالر) ہے ۔ بڑے بیلٹ، بڑے بیلٹ باکس ، انتخابات ڈیوٹی پر سینکڑوں اضافی ملازم اور پانی، ٹیلی فون اور بجلی کے بل کی طرح اضافی خرچ ایسے عوامل ہیں، جنہوں نے انتخابی بل کو بڑھا دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات کرانے کے لئے 60،000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی ہے ۔سری لنکا میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار ملک کے آٹھویں صدر بن جائیں گے ۔ اگر کسی امیدوار کو واضح اکثریت نہیں مل پاتی ہے تو سب سے ٹاپ دو امیدواروں کے ان ووٹوں کی بھی گنتی کی جائے گی جن میں ووٹروں نے انہیں دوسرے مقام پر ترجیح دی ہے ۔ تقریبا دو فٹ طویل بیلٹ پیپر پر 35 امیدواروں کے نام اور انتخابی نشان ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں صرف 19 امیدوار میدان میں تھے ۔
سری لنکا میں مسلم ووٹر لیجانے والی بس پر حملہ
کولمبو،16نومبر(سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا میں مسلم فرقہ کے لوگوں کو صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مرکز پر لے جارہی 100سے زیادہ بسوں پر نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ کو حملہ کیا۔پولیس نے بتایاکہ یہ حملہ پولنگ مراکز کے کھلنے سے کچھ ہی دیر پہلے ہوا۔حملہ آور وں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد بسوں پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے گاڑیوں پر پتھر بھی پھینکے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہواہے ۔پولیس حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے ۔حملہ کے بعد احتیاط کے طورپر سری لنکا کی فوج اضافی ٹکڑیاں سری لنکا کے اہم شہروں میں بھیج دی گئی ہیں تاکہ انتخابات پرامن طریقہ سے مکمل ہوسکیں ۔سری لنکا میں صدارتی عہدے کے لیے 35امیدوار میدان میں ہیں ۔اس میں سابق وزیردفاع اور سری لنکا پیپلز فرنٹ کے امیدوار گوتبایا راج پکسے اور کابینی وزیراور حکمراں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے امیدوار سجت پریم داسا کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔یہ الیکشن ملک کی تاریخ میں سب سے مہنگا بھی ہوگا ۔انتخابی کمیشن نے تخمینہ لگایاہے کہ اس پر 7اعشاریہ 5ارب سری لنکائی روپئے (4اعشاریہ 1کروڑ ڈالر )خرچ ہونگے ۔انتخابی کمیشن نے پرامن پولنگ کے لیے 60ہزار سے زیادہ پولیس جوان تعینات کیے ہیں ۔سری لنکا میں 50فیصدسے ایک ووٹ زیادہ پانے والے امیدوارملک کے آٹھویں صدر بن جائیں گے ۔