کولمبو : سری لنکا میں صحت حکام نے اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ سے عوام کو کووڈ۔19 کی ٹیکہ اندازی کا آغاز کیا جائے گا ۔ فی الحال ملک میں ہیلتھ ورکرس کو ترجیحی طور پر ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے جن کی تعداد 2,60,000 ہے ۔ علاوہ ازیں چنندہ پولیس افسران اور فوجیوں کو بھی ٹیکے دیئے جارہے ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ ماہ پڑوسی ملک ہندوستان کی جانب سے آکسفورڈ کی ایسٹر ازینکا ویکسن کی پانچ لاکھ خوراکس سری لنکا کو بطور عطیہ دیئے جانے کے بعد گذشتہ ہفتہ ہی سری لنکا میں ٹیکہ اندازی شروع کی گئی ہے۔