سری لنکا میں فکسنگ قانون مزید سخت کردیا گیا

   

کولمبو۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے نئے انسداد فکسنگ قانون میں سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے تحت اگر کوئی شخص فکسنگ کے لیے رقم یا کسی اور لالچ میں سہولت کارکا کردار ادا کرتا تو اسے بھی مجرم قراردیاجائے گا، اس قانون میں میچ فکسنگ، اسپاٹ فکسنگ، کسی بھی میچ میں فکسنگ وغیرہ کو روکنے میں مدد فراہم نہ کرنا، کھیل کے بارے میں اندرونی معلومات کسی کو فراہم کرنا، کسی بھی قسم کے فائدے کیلئے تحائف، رقوم یاکچھ اورسہولت فراہم کرنا، کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے ہی میچ پر جواکھیلنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس قانون کے تحت میچ عہدیداروں، کیوریٹرز اور دیگر حکام کو بھی غلط سرگرمیوں پر سخت سزائیں ملیں گی۔

میلان کا شاندار مظاہرہ انگلش کوچ کیلئے درد سربن گیا
آکلینڈ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں ڈیوڈ میلان کی کارکردگی انگلینڈ کے نئے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کیلئے درد سر بن گئی ہے۔ آئندہ برس مقرر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں انگلینڈ نے اپنے چند اہم کھلاڑیوں کو آرام دیتے ہوئے نوجوانوںکوموقع دیا ہے۔