سری لنکا میں فیس بک فسادات کا باعث بنا: رپورٹ

   

نیوریاک ۔ 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے سری لنکا میں دو برس قبل ہونے والے نسلی فسادات میں اس پلیٹ فارم کے کردار پر معافی مانگ لی ہے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ فیس بک کے ذریعے پھیلنے والی افواہیں اور نفرت آمیز مواد ممکنہ طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کا باعث بنے۔ فیس بک کی انتظامیہ نے اس معاملے کی خود تحقیقات کرائیں اور نتائج سامنے آنے کے بعد 13مئی کو فیس بک انتظامیہ نے بلوم برگ نیوز کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کمنپی ایسے متنازعہ معاملے میں اپنے پلیٹ فارم کے استعمال پر مایوس ہے۔ سن 2018 کے اوائل میں فسادات کے دوران کئی مساجد کو نذر آتش کر دیا گیا تھا اور کم از کم تین افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔