سری لنکا میں مظاہرین احتجاجی مقام سے ہٹانے پر عدالت سے رجوع

   

کولمبو : سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین، جو کولمبو کے سیرگاہ میں کئِی مہینوں سے ڈٹے ہوئے تھے ، نے پولیس کے خلاف انہیں احتجاجی مقام سے ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔دی آئی لینڈ اخبار نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اپیلی کورٹ میں چار درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اس سے قبل، پولیس نے ان گروپوں کو سمندر کے کنارے گال فیس گرین کمپلیکس خالی کرنے کے لیے تحریری اور زبانی احکامات جاری کیے تھے ۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پولیس کی ہدایات ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور عدالت سے کہا کہ وہ ان کی درخواستوں کی سماعت تک برقرار رہے ۔