کولمبو ۔ سری لنکا میں معاشی بحران برقرار ہے، اشیائے ضروریہ کی کمی پر حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ڈالر 290 سری لنکن روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث ملک میں کاغذ برآمد کرنا بھی مشکل ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں دو اخبارات نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔