کولمبو۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر سری لنکا میتھری پالا سری سینا نے چہارشنبہ کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والوں کی سزا پر عمل آوری کے حکم نامہ پر دستخط کئے اور گزشتہ 40 سالوں سے ملک میں سزائے موت پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ اس موقع پر صدر موصوف نے کہا کہ وہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کیلئے سزائے موت کو بحال کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جب تک ایسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے گی، اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ سری لنکا میں آخری بار سزائے موت پر 43 سال قبل عمل آوری کی گئی تھی۔ اس طرح اب منشیات کے چار ملزمین کو سزائے موت دی جائے گی۔