سری لنکا میں موسمی آفات سے 5000افراد متاثر

   

کولمبو: سری لنکا میں 1400 سے زیادہ خاندانوں کے 5000 سے زیادہ لوگ اب بھی موسم سے متعلق آفات سے متاثر ہیں۔یہ اطلاع ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں دی ہے ۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ ملک کے 11 انتظامی اضلاع میں رہنے والے یہ لوگ مختلف آفات جیسے زبردست بارش، لینڈ سلائیڈنگ، آسمانی بجلی گرنے ، سیلاب اور سڑکوں کی کٹائی سے متاثر ہوئے ہیں۔سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اپنی موسم کی پیش گوئی میں کہا کہ سباراگامووا، وسطی اور مغربی صوبوں، گالے اور ماتارا اضلاع میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ نے کہاکہ “شمالی صوبہ اور ٹرنکومالی ضلع کے مختلف مقامات پر کچھ بارش ہو سکتی ہے ۔عام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں اور بجلی گرنے سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔