سری لنکا میں نئے صدر کے انتخاب کا عمل شروع

   

کولمبو : صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک چھوڑنے کے بعد سری لنکا کے اراکین پارلیمنٹ نے اب نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے جو سابق صدر کی باقی ماندہ مدت پوری کرے گا۔ وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے جمعہ کو عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ اس عہدے پر اس وقت تک فائز رہیں گے جب تک کہ راجا پکسے کا جانشین پارلیمنٹ کے ذریعہ منتخب نہیں کر لیا جاتا۔ راجا پکسے کی میعاد 2024 میں ختم ہو رہی ہے ۔ دریں اثنا، اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردھن نے بھی اس کیلئے صاف ستھرے سیاسی عمل کا وعدہ کیا ہے ۔ ملک کا نیا صدر نئے وزیر اعظم کا تقرر کر سکتا ہے جس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی۔ دریں اثناء سری لنکا کی بائیں بازو کی پارٹی جاتھیکا جنبل ویگیا کی لیڈر انورا کمارا دسانائیکے کو صدارتی عہدہ کے انتخاب کیلئے تجویز کیا گیا ہے ۔ انورا کا نام اپوزیشن لیڈر ساجتھ پریماداسا کے ذریعہ کل شام اسی عہدہ کیلئے اپنی امیدواری کے اعلان کے بعد آیا ہے ۔