سری لنکا میں وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان الیکشن

   

کولمبو 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے نیشنل الیکشن کمیشن کے چیرمین مہندا دیشاپریا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات منعقد کئے جائیں گے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملتوی کئے گئے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ اب یہ الیکشن 20 جون کو منعقد ہوگا۔ سری لنکا میں کورونا کے 300 سے زیادہ مریض ہیں۔ قبل ازیں پارلیمانی انتخابات 25 اپریل کو طے کئے گئے تھے۔