کولمبو، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کولمبو کے بڑے مرکز رائے شماری میں کم از کم 50 سری لنکائی الیکشن عہدیداروں کو آج اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ وہ صدارتی چناؤ کے موقع پر سمیت غذا کا شکار ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق اسپتال کی ترجمان پشپا سوئزا نے کہا کہ 50 مرد و خواتین کا نیشنل ہاسپٹل میں علاج جاری ہے جبکہ وہ ایک سنٹر میں کھانا کھانے کے بعد علیل ہوئے۔ اس سنٹر پر سینکڑوں ہزار ووٹ ہیں۔ دواخانہ میں موجودہ طور پر 50 عہدیدار زیرعلاج ہیں۔ ان کا سمیت غذا کے سلسلے میں علاج ہورہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے کہ سری لنکا میں رائے دہی سے محض ایک روز قبل یہ واقعہ کیونکر پیش آیا۔ صدارتی انتخابات میں سخت مسابقت متوقع ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اگر 50 الیکشن آفیسرز بدستور علیل رہیں تو ریزرو اسٹاف کو متعین کیا جائے گا۔
