چینائی : ٹاملناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت نے سری لنکا میں تملوں کو مساوی حق مہیا کرنے کی پیش کش سے متعلق آئین کے 13 ویں ترمیم کرنے سے جڑے ڈاکٹر جئے سنکر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں کے تاملوں کے تئیں ہندوستان کی تشویش کو ظاہرکرتا ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘وزیرخارجہ نے 13 ویں ترمیم پر واضح طورسے ہندوستانی موقف کو بتایا ہے ۔ کولمبو میں بدھ کو سری لنکا کے وزیرخارجہ دنیش گنوردیناجی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دورن تامل برادری کے بارے میں دیا گیا ان کا یہ بیان وزیراعظم نریندرمودی کی سری لنکا میں تاملوں کی فلاح وبہبود کے لیے ان تھک کوششوں کے جذبات سے متاثرہے ۔گورنر نے ڈاکٹر جئے شنکر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سری لنکا کے اتحاد، استحکام اور علاقائی سالمیت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع سیاسی نقطہ نظرکے لیے سری لنکا میں صلح کے عمل کے لیے ہماری حمایت طویل مدتی ہے ، جو نسلی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔ یہ سری لنکا کے اپنے مفاد میں ہے کہ پورے سری لنکا میں مساوات، انصاف، امن اور وقار کے لئے تامل لوگوں کی توقعات پوری ہوں۔ یہ آئین کے 13 ویں ترمیم سمیت معنی خیز منتقلی پر سری لنکا حکومت کے وعدوں پر یکساں طور سے نافذ ہوتا ہے ۔ اس سے سری لنکا کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہوگی۔