کولمبو۔ سری لنکا میں مالیاتی بحران جاری ہے، پرنٹنگ پیپرز کے ختم ہونے کے باعث اسکولوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں اسکولوں کے امتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، سری لنکامیں اسکولی طلبہ کے لیے امتحان پیر سے شیڈول تھے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے، مالیاتی بحران کے باعث خوراک، ایندھن اور ادویات کے شعبہ بھی قلت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی کے باعث ٹسٹ پیپرس کے لیے ضروری کاغذ، سیاہی درآمد نہیں کی جاسکتی۔