کولمبو: سری لنکا میں جنوری میں ڈینگی کا پھیلاؤ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس مہینے میں 10 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور چار مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ نیشنل ڈینگی کنٹرول یونٹ نے جمعہ کو ایک تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔این ڈی سی یو نے کہا کہ اب تک ڈینگی کے کل 10,635 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں سے 10,417 جنوری میں رپورٹ ہوئے تھے ۔ملک کے مغربی صوبے میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 3,489 ہے ، اس کے بعد شمالی صوبہ 2,734 معاملے سامنے آئے ہیں۔
